Skip to content

Planning Workshop on Sustainability, KPTEVTA

خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے 12-06-2024 کو پائیدار(سستینبل)  ٹیوٹا پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سیکرٹری انڈسٹریز کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن مسٹر ذوالفقار علی شاہ، منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ٹیوٹا مسٹر عامر آفاق، ممبر کے پی اسمبلی مسٹر زر عالم خان، چیف پلاننگ آفیسر پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ، کے پی ایزمک، کے بی او آئی ٹی، ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ویمن چیمبر آف کامرس، آئی ڈی ای اے، سمیڈا، آئی ایم سائنسز یونیورسٹی کے پی ٹیوٹا کے عہدیداران/افسران اور دیگر متعلقہ اداروں نےبھی ورکشاپ میں شرکت کی۔

سیکرٹری انڈسٹریز مسٹر ذوالفقار علی شاہ نے پائیداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ٹیوٹا مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ تنظیم/صنعتوں کے ساتھ مل کر اس کے لیے ایک جامع منصوبہ بنائے۔ اختتامی سیشن میں منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ٹیوتا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔