مینیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخواہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ملک منصور قیصر نے 26 اپریل کو گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا اور ادارے میں قائم سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کے پراجیکٹ کا معائنہ کیا جہاں انہیں پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور پراجیکٹ کی کے پی ٹیوٹا کو منتقلی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا بعد ازاں مینیجنگ ڈائریکٹر نے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں واقع فنی تعلیم کے 8 اداروں کے پرنسپل صاحبان کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں احساس ہنر پروگرام، رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ اور آن دی جاب ٹریننگ پروگرام کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا مینیجنگ ڈائریکٹر نے اب تک کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل صاحبان کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی خصوصی دلچسپی سے شروع ہونے والے تینوں پراجیکٹس کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ہنر مند نوجوان باعزت روزگار کما سکیں