کے پی-ٹیوٹا کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ کے پی-ٹیوٹا کے تحت “جاب مارکیٹ انٹیگریشن / انڈکشن پروگرام” کے پہلے مرحلے میں تکنیکی و پیشہ ورانہ
تعلیم و تربیت مکمل کرنے والے 221 طلبہ و طالبات کو خیبر پختونخوا کے 30 صنعتی اداروں میں چھ (06) ماہ کی مدت کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔ باقاعدہ تربیتی سیشن کا آغاز 01-07-2026 سے ہوگا۔
صنعتی اداروں میں تعینات کیے گئے انٹرنز کی فہرست ذیل میں فراہم کی گئی ہے۔ تمام منتخب انٹرنز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یکم جولائی 2026 تک اپنے نام کے سامنے درج متعلقہ صنعتی ادارے میں رپورٹ کریں۔

